میزان بینک کے تحت سالانہ چھٹا صدراتی انٹرریجنل کر کٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

میز ا ن بینک 15سالہ کامیابی اور اجتماعی اتحاد کا سفر جسکی بنیاد ٹیم کی آپس کی ایک دوسرے سے تعاون اور اعتماد ہے ،محمد رضا

جمعرات 8 فروری 2018 17:53

میزان بینک کے تحت سالانہ چھٹا صدراتی انٹرریجنل کر کٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء)میزان بینک کے زیر اہتمام سالانہ چھٹا صدراتی انٹرریجنل کر کٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے میزان بینک کی 7ٹیموںنے حصہ لیا ،اسلام آباد راولپنڈی نارتھ،لاہور ،فیصل آبادوگجرانوالہ،ملتان ،بھاولپور،حیدر آباد ،کوئٹہ ،کراچی اور ہیڈ آفس شامل تھیں ، ٹورنامنٹ کا فائنل لاہورریجن اور حیدر آبادریجن درمیان ہوا،جس میں لاہورریجن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد7وکٹوں سے حیدرآبادریجن کو شکست دی،ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دیکھا نے والے حیدر آباد ریجن کے سید ریحان حسن ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے عمیر احمد ، لاہور کے حسن منصور ، اسلام آباد کے ارتضی علی ، حیدر آباد کے حسن خان ،کراچی کے کاشف الطاف اور لاہورکے محمد عامر شامل تھے انٹرریجنل کر کٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میزان بینک کے گروپ ہیڈ کسٹمر سپورٹ محمد رضا،گروپ ہیڈ ریٹل بینکنک اعجاز فاروق ،حیدر آباد ریجنل منیجررحیم بخش میمن نے ایوارڈ دیئے اس موقع پر محمد رضا نے کہاکہ میز ا ن بینک کی15سالہ کامیابی اور اجتماعی اتحاد کے سفر کی بنیاد ٹیم کی آپس میں ایک دوسرے سے تعاون اور اعتماد ہے ،اسی بنیاد پر رواں سال2018میں چھٹا سالانہ میزان بینک صدارتی انٹر ریجنل کر کٹ ٹورنامنٹ انعقاد کیا گیا ، جس میں سات علاقائی ٹیموں نے پاکستان کے مختلف شہر وں کراچی ، خیبر تا گلگت سے شرکت کی، انہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانے پر ٹورمنٹ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی ،ٹورنامنٹ میں شائقین کر کٹ کی بڑی تعداد موجود تھیں جن کے لئے فوڈ کوڈ کا اہتمام کیا گیا، طفیل خان ملتان، رفیق میمن،حفیظ خاصخیلی ،منیجر ایڈمسٹریشن محمد وسیم ، منیجر کیپیٹل مارکیٹ ایوب بیگ مہمان خاص کی حیثیت سے شر یک تھے ، ٹورنامنٹ کے آخر میں فاتح ٹیم لاہورکو ٹراٖفی دی گئی اور مہمانان کو سندھ کی ثقافت سند ھی ٹوپی اوراجرک پیش کی گئی۔

وقت اشاعت : 08/02/2018 - 17:53:45