سکھر، فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سٹی اسکول نے اپنے نام کرلیا

جمعرات 8 فروری 2018 22:52

سکھر، فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سٹی اسکول نے اپنے نام کرلیا
سکھر۔8فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) مختلف اسکولوں کے مابین جاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سٹی اسکول نے اپنے نام کرلیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اسکولوں کے درمیان جاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل سٹی اسکول اور آئی بی اے پبلک اسکول کے مابین کھیلا گیا ، سٹی اسکول نے آئی بی اے پبلک اسکول کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا انصاری تھے جبکہ سکھر میونسپل کارپوریشن کی لیڈی ممبر عذرا جمال نے بھی میچ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ فائنل میچ کے اختتام پر لیڈی ممبر سکھر میونسپل کارپوریشن عذرا جمال نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے ، طلباء و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان بھی صحت مند سر گرمیوں میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ایک صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔
وقت اشاعت : 08/02/2018 - 22:52:58