صرف نوسال کی عمر میں باکسنگ مہارت میں کمال رکھنے والی 9سالہ یوکرینی بچی باکسنگ اسٹار بن گئی

جمعہ 9 فروری 2018 15:50

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء)صرف نوسال کی عمر میں باکسنگ مہارت میں کمال رکھنے والی 9سالہ یوکرینی بچی باکسنگ اسٹار بن گئی۔

(جاری ہے)

یوکرین سے تعلق رکھنے والی 9سالہ کیرا ماکوگوننک نامی بچی نہ صر ف باکسنگ کی شوقین ہے بلکہ جمناسٹک اسٹنٹ بھی خوب دکھاتی ہے۔یہ بچی باکسنگ کے کئی مقابلے اپنے نام کر چکی ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کیلئے اپنے والد اور ٹرینر سے باقاعدہ تربیت بھی لیتی ہے۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 15:50:46