نیبرہڈ اور نشتر کلب کی کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کامیابی

جمعہ 9 فروری 2018 17:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2018ء) کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نیبرہڈ اور نشترکلب نے کامیابی حاصل کر لی۔ آرام باغ کورٹ پرکھیلے گئے پہلے میچ میں نیبر ہڈز کلب نے نیشنل کلب کو 15 کے مقابلے میں 29 پوائنٹس سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ونر ٹیم کی جانب سے حمزہ خان نے 10 اور حماد این ڈی خان نے 9 پوائنٹس سکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے انظرعمر فاروق نے 8 اور عمر شبیر نے 4 پوائنٹس سکور کئے ظفر اقبال، عامر غیاث اور سید عدنان علی نے ریفریز کے فرائض انجام دئے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں نشترکلب نے منور عباسی کلب کو 28-54 پوائنٹس سے ہرادیا۔ ونر ٹیم کی جانب سے طلحہ امجد نے 25 ولی چن زیب نے 10 اور شبیر حسین نے پوائنٹس سکور کئے رنر ٹیم کیجانب سے عثمان خان نے 8 حسن خان نی8 پوانئٹس سکور کئے جاوید خان، نزاکت خان اور فارس واسطی نے ریفریز کے فرائض انجام دئے ٹورنامنٹ میں آج بھی 2 میچ کھیلے جائینگے۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 17:07:33