گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیوی شہریت کیلئے درخواست دیدی

جمعہ 9 فروری 2018 16:39

گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیوی شہریت کیلئے درخواست دیدی
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9فروری 2018ء)لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر پاکستان کرکٹ بورڈ سے مایوس ہوگئے ، آسٹریلیوی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر عبدالقارکے بیٹے عثمان قادر نے پاکستان اے اور انڈر 19میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل نمائندگی کا موقع ملنے کے بعد اب آسٹریلیا چلے گئے ہیں جہا ں انہوں نے اب آسٹریلیا کی شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر آسٹریلوی شرٹ پہن کر ایک تصویر اپ لوڈ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ 2020ءمیں آسٹریلیاکی نمائندگی کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور اس کے لیے پوری جان لگا دیں گے۔

وقت اشاعت : 09/02/2018 - 16:39:26