فیفاورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی فٹبال استعمال ہونگے

جمعہ 9 فروری 2018 16:58

فیفاورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی فٹبال استعمال ہونگے
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9فروری 2018ء) پاکستان تو ورلڈ کپ فٹ بال 2018 ءمیں شامل نہیں تاہم سیالکوٹ میں تیار ہونےوالی فٹبال روس میں ہونے والے اس ورلڈ کپ میں ضرور استعمال کی جائینگی ۔پاکستان میں روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیلسٹار 18 کی تیاری پاکستان میں ہوگی۔خیال رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2014 ءمیں بھی سیالکوٹ میں تیار کردہ فٹ بال استعمال کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

روس میں ہونےوالے سال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کےلئے فٹبال کی تیاریوں کی ذمہ داری حاصل کرنےوالی کمپنی کے سربراہ خواجہ مسعود نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک اعزاز ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ کےلئے فٹ بال فراہم کرررہے ہیں ، ہم اس چیلنج کو پورا کرنے کےلئے پرجوش ہیں۔خواجہ مسعود نے آرڈر کے حوالے سے کوئی اعداد وشمار تو نہیں بتائے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی ماہانہ 7 لاکھ فٹ بال تیار کرتی ہے۔پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن کے صدر حسین چیمہ کا دعوی ہے کہ ورلڈ کپ 2018 کے لیے فٹ بال فراہم کے لیے پاکستان کے حصہ میں ایک کروڑ فٹبال ہیں۔
وقت اشاعت : 09/02/2018 - 16:58:09