غیرملکی سیکیورٹی ماہرین کا پی ایس ایل فائنل کے انتظامات پر اظہار اطمینان

ْمختلف سیکیورٹی ایجنسیوں نے بریفنگ دی جب کہ فائنل کیلئے سیکیورٹی انتظامات حوصلہ افزا ء ہے،یکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اور اس حوالے سے 7روزمیں رپورٹ دوں گا،غیرملکی سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن

اتوار 11 فروری 2018 15:20

غیرملکی سیکیورٹی ماہرین کا پی ایس ایل فائنل کے انتظامات پر اظہار اطمینان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2018ء) غیرملکی سیکیورٹی ماہرین نے پی ایس ایل فائنل کے لئے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران غیرملکی سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن نے کہا کہ آج مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں نے بریفنگ دی جب کہ فائنل کیلئے سیکیورٹی انتظامات حوصلہ افزا ہے۔

(جاری ہے)

رگ ڈیکاسن نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلا قدم ہے، سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں جو کہ بین الاقوامی معیار کے ہیں اور اس حوالے سے 7 روزمیں رپورٹ دوں گا۔ خیال رہے کہ ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا)کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اپنی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے ہرممکن اقدامات کیے جب کہ رگ ڈیکاسن بھی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا اور کوشش ہیکہ سندھ کے عوام کو کرکٹ واپس ملے۔
وقت اشاعت : 11/02/2018 - 15:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :