ان فارم فواد عالم کو نظرانداز کرنے پر سوالات کھڑے ہوگئے

پیر 12 فروری 2018 15:59

ان فارم فواد عالم کو نظرانداز کرنے پر سوالات کھڑے ہوگئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12فروری2018ء)قومی آل راﺅنڈر فواد عالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں گرین شرٹس کی نمائندگی کیلئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کرنے پرنئے سوالات کھڑے ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کہہ چکے ہیں کہ قومی ٹیم کے انتخاب میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی تاہم مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود فواد عالم کو قومی ٹیم میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہ دینے پر ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

32سالہ ٹیسٹ کرکٹر نے حال ہی میں ختم ہونےوالے ریجنل ون ڈے کپ میں 104.33کی اوسط سے313رنز سکور کیے جس میں ایک سنچری اور ایک ہی نصف سنچری شامل تھی،انہوں نے اسلام آباد کیخلاف فائنل میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے149رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیل کر کراچی وائٹس کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ فواد عالم کے مطابق وہ سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کرنے پر مایوس نہیں ہیں اور انہیں ایک روز ضرور موقع ملے گا۔
وقت اشاعت : 12/02/2018 - 15:59:12