شاہد آفریدی نے پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ بحالی کا ”نسخہ“ بتا دیا

پیر 19 فروری 2018 13:01

شاہد آفریدی نے پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ بحالی کا ”نسخہ“ بتا دیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ئ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی نے کرکٹ کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری لانے کی تجویز دیدی ، کہتے ہیں کہ سیاست کا کھیلوں میں کوئی کام نہیں ہے ۔ کرکٹ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات سے سب سے متاثر ہوئی ہے اور دونوں ممالک نے 2007ءسے کوئی مکمل باہمی سیریز نہیں کھیلی ہے ۔

بھارتی میڈیا کو انٹر ویو میں آفریدی کا کہنا تھا کہ دونو ں ممالک کے مابین انٹر نیشنل کرکٹ میں کمی کے باعث اب ہم یا تو صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کیخلاف کھیلتے ہیں یا آئس کرکٹ جیسے ایونٹس میں ان ایکشن ہوتے ہیں ،میر اخیال ہے کہ سیاست کو کھیلوں سے علیحدہ رہنا چاہیئے اور اسے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے بحال کے لیے ہی استعمال کیا جانا چاہئیے ،کھیل امن کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آفرید ی نے 9اور 10فروری کو سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی آئس کرکٹ میں رائلز کی ٹیم کی کپتانی کی تھی ،اس ایونٹ میں شعیب اختر ، وریندر سہواگ ، اجیت اگارکر،عبدالرزاق اور ظہیر خان جیسے کرکٹ ستاروں نے بھی شرکت کی۔آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں سے ملاقات اور ان کے خلاف کھیلنا بہت اچھا لگا ،اس ٹورنامنٹ میں یہ بہت مثبت چیز تھی اور میرے خیال میں اسے جاری رہنا چاہیئے ،دونوں ممالک کے ایک دوسرے کیخلاف انٹر نیشنل کرکٹ بھی کھیلنی چاہیئے ۔

2012-13ءمیں محدود اوورز کی مختصر سیریز کے علاوہ دونوں ٹیمیں محض ورلڈ کپ ، ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ میں ہی آمنے سامنے آئی ہیں۔آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاری شروع کردی ہے اور اس وقت اپنی دوسری سر گرمیاں کم کرکے پاکستان سپر لیگ کی پر توجہ مرکوز کرلی ہے ،امید ہے کہ یہ سال میرے لیے بہترین ثابت ہوگا ۔

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ شاہد آفریدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات اب بہت بہتر ہیں اوربہت اچھا لگ رہا ہے کہ کرکٹ ایک مرتبہ پھر پاکستان واپس آرہی ہے،رواں سال دو پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا ،یہ کراچی کے شہریوں کے لیے بہت خاص لمحہ ہے جبکہ دنیا کے لیے یہ انتہائی مثبت پیغام ہے ۔

وقت اشاعت : 19/02/2018 - 13:01:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :