جنوبی افریقہ کی ہوم گرانڈ پر مایوس کن کارکردگی کا سلسلہبرقرار

بھارت نے بھوونیشور کمار کی عمدہ بالنگ کی بدولت میزبان ٹیم کو پہلے ٹی20 میچ میں بھی 28 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

پیر 19 فروری 2018 14:49

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) جنوبی افریقہ کی ہوم گرانڈ پر مایوس کن کارکردگی کا سلسہ برقرار ہے اور بھارت نے بھوونیشور کمار کی عمدہ بالنگ کی بدولت میزبان ٹیم کو پہلے ٹی20 میچ میں بھی 28 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔جوہنسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور شیکھر دھاون کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

دھاون نے 39 گیندوں پر دو چھکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے جبکہ منیش پانڈے 29، ویرات کلوہلی 26 اور روہت شرما 21 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بلے باز رہے۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 48 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہو گئی لیکن اس موقع پر فرحان بہارڈین اور ریزا ہینڈرکس مہمان بالرز کے خلاف ڈٹ گئے۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کیلئے 81 رنز جوڑ کر ٹیم کی جیت کی موہوم سے امید پیدا کی لیکن بڑھتے ہوئے رن ریٹ کے سبب دونوں کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، ہینڈرکس نے 70 اور بہارڈین 39 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی اور جنوبی افریقہ کی اس ناکامی کے ذمے دار فاسٹ بالر بھوونیشور کمار تھے جنہوں نے 24 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔
وقت اشاعت : 19/02/2018 - 14:49:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :