پی ایچ ایف کا گول کیپرز کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے تربیتی کیمپ کا اعلان

منگل 20 فروری 2018 19:27

پی ایچ ایف کا گول کیپرز کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے تربیتی کیمپ کا اعلان
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قومی ہاکی ٹیم کے مردو خواتین گول کیپرز کی صلاحیتوں میں نکھار لانے اور انہیں جدید ہاکی کی تربیت کے لئے پی ایچ ایف نے دو ہفتے کا گول کیپنگ کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے ۔کیمپ 25فروری سے عبدالستار ایدھی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا اور 10مارچ تک جاری رہے گا ۔کیمپ کی نگرانی سابق مایہ ناز گول کیپر ز منصور احمد اور ناصر احمد کریں گے ۔

(جاری ہے)

کیمپ کے لئے 21 ممکنہ گول کیپرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مرد گول کیپرز میں وقار یونس ،عدیل رائو ،اویس رشید ،مصیح ،عون علی ،حافظ ال عمیر ،ولید اختر ،یاسر خان ،علی رضا ،منیب الرحمان ،رمان خان ،علی حیدر ،اکمل حسین ،ارسل اعجاز اور عثمان ملک شامل ہیں ۔خواتین گول کیپرز میں رشنا خان ،انمول ارشد طاہرہ اسلام ،ندا مجید ،سید ہ سعدیہ اور ستارہ شامل ہیں ۔تمام گول کیپرز 24فروری کو کیمپ میں رپورٹ کریں گی جبکہ ٹریننگ کا آغا ز 25فروری سے ہوگا ۔
وقت اشاعت : 20/02/2018 - 19:27:08