آسٹریلیا 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز مکمل کرنے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی

بدھ 21 فروری 2018 13:57

آکلینڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) آسٹریلوی ٹیم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سنچری مکمل کر لی، کینگروز نے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ میں شرکت کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا، آسٹریلیا یہ اعزاز پانے والی دنیا کی چھٹی ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں، پاکستانی ٹیم 123میچز کھیل کر سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ 111 میچز کھیل کر دوسرے، سری لنکا 104 میچز کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 101 میچز کھیل کر چوتھے، انگلینڈ اور آسٹریلیا 100، 100 میچز کھیل کر مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 13:57:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :