سری لنکن فاسٹ بائولر شیہان مدوشنکا کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک

بدھ 21 فروری 2018 14:44

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) سری لنکن فاسٹ بائولر شیہان مدوشنکا کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول ہوم سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی، مدوشنکا 18 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز 6 مارچ سے سری لنکا میں شروع ہو گی جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم آر آئی سکین کے بعد مدوشنکا کی انجری کی نوعیت کے بارے معلوم ہو گا اس لئے اس وقت ان کی سہ ملکی سیریز مں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ واضح رہے کہ مدوشنکا نے بنگلہ دیش میں منعقدہ سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے فائنل میں سری لنکا کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے کیریئر کے پہلے ہی میچ میں شاندار ہیٹرک کر کے جاندار انٹری کی تھی۔
وقت اشاعت : 21/02/2018 - 14:44:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :