پشاور کو ہرانے میں اہم کردارر کس کا تھا ؟،شعیب ملک نے بتا دیا

جمعہ 23 فروری 2018 11:31

پشاور کو ہرانے میں اہم کردارر کس کا تھا ؟،شعیب ملک نے بتا دیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2018ئ)ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پشاورزلمی کی جانب سے رنزکم نہیں تھے جب ہدف کا تعاقب کررہے ہوتے ہیں تو آپ پر پریشرہوتا لیکن وہی پریشر دوسری ٹیم پر بھی ہوتا ہے تاہم سنگا کارا نے اچھی بیٹنگ کی۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ سنگاکارا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،ان کے 57رنز سے ٹیم کو بہت سہارا ملاجبکہ محمد عرفان نے باﺅلنگ کے شعبے میں بھی بہترین کارکردگی دکھائی،ان کے قد کی وجہ سے بلے بازوں کوانہیں کھیلنے میں مسئلہ آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندازہ تھا کہ پچ کیسا کھیلے گی اسی وجہ سے پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔150رنز کے ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا لیکن سنگا کارا نے جس طرح سے بلے بازی کی وہ قابل تحسین تھا ۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے افتتاحی میچ میں پی ایس ایل 2کے دفاعی چمپئن پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 11:31:01