قومی ٹیم ایشن سکواش ٹیم چیمپین شپ میں شرکت کرے گی

جمعہ 23 فروری 2018 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) قومی ٹیم ایشن سکواش ٹیم چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر سلطان کے مطابق ایشین سکواش ٹیم چیمپین شپ 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں چارمرد اور چارخواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں فرخان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے بعد قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز جوکہ رواں سال 5 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہو گی میں شرکت کرے گی۔ کامن ویلتھ گیمز میں فرخان زمان، طیب اسلم،ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 13:40:07