پی ایس ایل 3، کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2018 16:06

پی ایس ایل 3، کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دونوں ہی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہیں البتہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ کی ٹیم گزشتہ دونوں ایڈیشنز میں فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی۔

(جاری ہے)

آج کھیلا جانےوالا دوسرا میچ پہلی بار پی ایس ایل میں شامل ہونےوالی ٹیم ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا اور یہ میچ رات کو 9 بجے شروع ہوگا۔ ملتان سلطان کا یہ ایونٹ میں دوسرا میچ ہوگا، پہلے میچ میں ملتان سلطان اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا جس میں ملتان سلطان نے اپنے ڈیبیو میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ فائنل تک جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔

وقت اشاعت : 23/02/2018 - 16:06:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :