قومی کبڈی چیمپئن شپ 28 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا، رانا محمد سرور

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی کبڈی چیمپئن شپ 28 فروری سے لاہور میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیںچیمپیئن شپ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس پائپ لمٹیڈ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خبیر پختونخوا اور اسلام آباد شامل ہیں انہوں نیکہا کہ ایران کی ٹیم خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔یہ چیمپیئن شپ 4 مارچ تک جاری رہے گا۔۔
وقت اشاعت : 23/02/2018 - 16:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :