نیتھن لیون کو ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کا چھٹا بائولر بننے کیلئے مزید 2 وکٹوں کی ضرورت

بدھ 28 فروری 2018 17:31

نیتھن لیون کو ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کا چھٹا بائولر بننے کیلئے مزید 2 وکٹوں کی ضرورت
ڈربن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز سپنر نیتھن لیون کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بائولر کریگ میک ڈرموٹ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید دو وکٹوں کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ لیون (آج) جمعرات سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈرموٹ کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر لیون کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے چھٹے آسٹریلوی بائولر بن جائیں گے، ڈرموٹ نے 291 اور لیون نے 290 وکٹیں لے رکھی ہیں، آسٹریلیا کی طرف سے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، گلین میگراتھ 563 وکٹیں لیکر دوسرے، ڈینس للی 355 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، مچل جانسن 313 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور بریٹ لی 310 وکٹیں لیکر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 28/02/2018 - 17:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :