مصباح الحق دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستان کے واحد کرکٹر بن گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 28 فروری 2018 23:12

مصباح الحق دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستان کے واحد کرکٹر بن گئے
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28فروری2018ء) اسلا م آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ٹونٹی ٹونٹی فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سر انجام دینے والے تیسرے معمر ترین کپتان بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے 43سال اور276د ن کی عمر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف مقابلے میں کپتانی کے فرائض سر انجام دیکر یہ اعزاز اپنے نام کیا ، انہوں نے اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کے محمد توقیر کو پیچھے چھوڑا ہے جنہوں نے 43سال182دن کی عمر میں 2015ءمیں کینیا کے خلاف کپتانی کی تھی ۔

اس فہرست میں پہلا نمبر سری لنکا کے اجیتھ اکنائیکے کا ہے جنہوں نے 46سال 179دن کی عمر میں2012ءمیں سری لنکن نیوی کیخلاف کورونیگالا کی قیادت کے فرائض سر انجام دیئے تھے ،کیمن آئی لینڈ کے پیئر سن بیسٹ نے 44سال 37دن کی عمر میں 2008ءمیں سینٹ لوشیا کیخلاف مقابلے میں اپنی ٹیم کی کپتانی کی تھی ۔
وقت اشاعت : 28/02/2018 - 23:12:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :