مسلسل شکستوں سے پریشان لاہور قلندرز کیلئے ایک اور بری خبر

بنگلہ دیشی فاسٹ باولر مستفیض الرحمان 4 مارچ کو اپنے ملک واپس روانہ ہو جائیں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 مارچ 2018 20:19

مسلسل شکستوں سے پریشان لاہور قلندرز کیلئے ایک اور بری خبر
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2018ء) مسلسل شکستوں سے پریشان لاہور قلندرز کو ایک اور بری خبر ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی سب سے بڑی ٹیم قرار دی جانے والی لاہور قلندرز مسلسل شکستوں سے پریشان ہے۔ جبکہ دوسری جانب لاہور قلندرز کے کئی اہم کھلاڑی زخمی ہو جانے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں جن میں اہم ترین کھلاڑی آسٹریولی بلے باز کرس لین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام پریشانیوں کا شکار لاہور قلندرز کو اب ایک اور بری خبر ملی ہے۔ لاہور قلندرز کا حصہ بنگلہ دیشی فاسٹ باولر مستفیض الرحمان 4 مارچ کو اپنے ملک واپس روانہ ہو جائیں گے۔ اس حوالے سے لاہور قلندرز کی مینیجمنٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مستفیض الرحمان کی جگہ جنوبی افریقی کے کائل ایبٹ لاہور قلندرز کو جوائن کریں گے۔ کائل ایبٹ کرس لین نہیں بلکہ مستفیض الرحمان کی جگہ لاہور قلندرز میں شامل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 01/03/2018 - 20:19:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :