روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، مغلپورہ جمخانہ کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 1 مارچ 2018 22:13

روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ، مغلپورہ جمخانہ کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) پہلے عامر حیات روکھڑی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے پری کوارٹر فائنل میں مغلپورہ جمخانہ کلب شمشیر کلب کو 44رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، ریس کورس گرائونڈ میں کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میں مغلپورہ جمخانہ نے پہلے کھیل کر 33.

(جاری ہے)

4اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے، عدنان دانش نے 55، فرزان راجہ نے 40، عثمان ظفر نے 35اور علی رضا نے 32رنز بنائے، میاں عرفان نے 4،معاذ علی اور شبیر انجم نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، جواب میں شمشیر کلب کی ٹیم30.1اوورز میں 157رنز پر پویلین لوٹ گئی، اصغر علی نے 65اور محمد شکیل نے 21 رنز بنائے، راجہ فرزان نے 4، عدنان دانش اور ولید آصف نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ،راجہ فرزان شاندارآل راونڈ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

وقت اشاعت : 01/03/2018 - 22:13:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :