کین ولیمسن ون ڈے 5 ہزار رنز بنانے والے چھٹے کیوی بلے باز بن گئے

ہفتہ 3 مارچ 2018 17:48

کین ولیمسن ون ڈے 5 ہزار رنز بنانے والے چھٹے کیوی بلے باز بن گئے
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مارچ2018ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے چھٹے کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 112 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ساتھ ہی کیریئر کے 5 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔

وہ اب تک 125 میچز میں 47.20 کی اوسط سے 5098 رنز بنا چکے ہیں جس میں 11 سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ وہ پانچ ہزار رنز بنانے والے نیوزی لینڈ کے چھٹے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ سٹیفن فلیمنگ، نیتھن ایسٹل، روس ٹیلر، برینڈن میک کولم اور مارٹن گپٹل انجام دے چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/03/2018 - 17:48:15