اہم ترین غیر ملکی باﺅلر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا

منگل 6 مارچ 2018 11:48

اہم ترین غیر ملکی باﺅلر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ 2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے سنسنی خیز مقابلوں کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہے اور کچھ غیر ملکی کھلاڑی اپنی ٹیموں کو چھوڑ کر واپس جا رہے ہیں تو ان کی جگہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑی بھی دبئی پہنچ رہے ہیں تاکہ اگلے مرحلے میں ٹیم کیساتھ شامل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر نجی اور قومی مصروفیات کے باعث واپس گئے تو ان کی جگہ ایسا اہم ترین غیر ملکی باﺅلر دبئی پہنچ گیا ہے جس نے بگ بیش میں بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑا دئیے اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلین فاسٹ باﺅلر بین لافلین نے دبئی پہنچ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا ہے جن کے پاس بگ بیش لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ہے۔ انہوں نے بگ بیش لیگ میں 60 میچ کھیل کر 84 وکٹیں حاصل کر رکھی ہے اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ٹی 20 کرکٹ کے کس قدر خطرناک باﺅلر ہیں۔

وقت اشاعت : 06/03/2018 - 11:48:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :