ٹی ٹوئنٹی لیگز کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ تیار،

آئی سی سی اجلاس میں پیش کیا جائیگا 32 سال سے کم عمر کھلاڑی ملکی لیگ سمیت 3 لیگز کھیل سکیں گے، کھلاڑیوں کے معاوضے کا20 فیصد متعلقہ بورڈ کو دیا جائے،انٹرنیشنل پلیئرز کی تعداد کم سے کم کی جائے،لیگز سے متاثرہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی تجاویز آئی سی سی اجلاس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ان کی حمایت کا یقین دہانی کرادی ، بھارت بھی تجاویز کے حق میں

منگل 6 مارچ 2018 14:00

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 مارچ2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز کو کنٹرول کرنے پر غور کرے گی ۔ اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے اجلاس میں تجاویز پر بات چیت کی جائے گا ۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا اور افغانستان کی کر کٹ لیگز کے اعلان کے ساتھ ہی دنیا میں ٹی ٹوئنٹی لیگز بڑھتی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لیے ٹی ٹوئنٹی لیگز کو کنٹرول کرنے پر غور کرے گا، لیگز سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کے لئے تجاویز پیش کی ہیں ، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ان کی حمایت کا یقین دلایا ہے جبکہ بھارت بھی اس کے حق میں ہے ۔اخبار کے مطابق ایک تجویز یہ ہے کہ 32 سال سے کم عمر کھلاڑی ملکی لیگ سمیت 3 لیگز کھیل سکیں گے ۔تجاویز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی لیگز کے لیے ونڈوز مختص کر دیئے جائیں ، لیگز کے منتظمین کوپابند کیا جائیگا کہ کھلاڑیوں کے معاوضے کا20 فیصد متعلقہ بورڈ کو دیں اورانٹرنیشنل پلیئرز کی تعداد کو کم کریں۔ان تجاویز پر اگلے ماہ بھارت کے شہر کولکتہ میں ہونے والے اجلاس میں غور کیا جا ئے گا۔
وقت اشاعت : 06/03/2018 - 14:00:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :