صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،ْنوید ملک

تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ،ْ وفد سے گفتگو

جمعرات 8 مارچ 2018 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء)اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر نوید ملک نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور تعلیمی ادارے ملک میںکھیلوں کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز ماڈل ٹائون فٹ بال کلب اور اسوا فٹ بال اکیڈمی کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس کی قیادت اکیڈمی کے کوچ عثمان یامین نے کی، اس موقع پر اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ناصر محمود چوہدری اورشالیمار کرکٹ گرائونڈ کے کوچ اور کمیٹی رکن شبیر احمد کے علاوہ دیگر ممبران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے دور تھا کہ پاکستان نے دنیا میں کھیل کے میدان پر حکمرانی کی جس میں ہاکی، کرکٹ، سکواش اور سنوکر کے اعزازت شامل تھے اور یہ اعزازت آہستہ ، آہستہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ ہمارے کھلاڑیوں نے کھیلوں میں دلچسپی لینا کم کر دی جس سے یہ ہمارا نقصان ہوا، انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات کرتے جس سے ملک میں دوبارہ کھیلیں زندہ ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میںکھیلوں کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کی سرپرستی کر تی رہے گی اور آخر پر نوید ملک نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وقت اشاعت : 08/03/2018 - 12:44:44