پاکستانی سٹار کرکٹرز کی غیر ملکی بیویاں پی ایس ایل پر چھا گئیں

پی ایس ایل 3 دیکھتے ہوئے شنیرا اکرم اور ثانیہ مرزا کی تصاویر وائرل ہو گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 مارچ 2018 22:53

پاکستانی سٹار کرکٹرز کی غیر ملکی بیویاں پی ایس ایل پر چھا گئیں
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مارچ 2018ء):پاکستانی سٹار کرکٹر کی غیر ملکی بیویاں پی ایس ایل پر چھا گئیں پی ایس ایل 3 دیکھتے ہوئے شنیرا اکرم اور ثانیہ مرزا کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکسان سپر لیگ کا تیسرا سیزن اپنے پورے آب و تا ب کے ساتھ دبئی میں جاری ہے ۔پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں ۔پی ایس ایل اس وقت شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے۔

اس دوران آنے والی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسے میں پاکستانی سٹار کرکٹر کی غیر ملکی بیویاں پی ایس ایل پر چھا گئیں۔پی ایس ایل 3 دیکھتے ہوئے شنیرا اکرم اور ثانیہ مرزا کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کل کے میچ میں شنیرا اکرام اور ثانیہ مرزا اپنے شوہروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ گراؤںڈ میں موجود تھیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی دونوں غیر ملکی بیویاں ایک ساتھ میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔یاد رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا تعلق بھارت جبکہ لیجنڈری وسیم اکرم کی اہلیہ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔
پاکستانی سٹار کرکٹرز کی غیر ملکی بیویاں پی ایس ایل پر چھا گئیں
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 22:53:43