اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں کل مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 9 مارچ 2018 12:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں کل ہفتہ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ کراچی کمپنی گرائونڈ میں پہلے میچ میں گنگال کامقابلہ جناح کلب سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں قائداعظم کلب اور پاک سپورٹنگ کلب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں پہلے میچ میں حیدری کلب اور فالکن کلب کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پونا کلب اور القائم کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔لیگ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں فالکن کلب، حیدری کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرز کلب جبکہ گروپ بی قائداعظم کلب، اسلام آباد، جناح کلب، کرن کلب، پاک سپورٹنگ کلب اور گنگال کلب شامل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 09/03/2018 - 12:13:37