پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا ایشین گولڈ میڈلسٹ سائیکلسٹ محمد عاشق کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 13 مارچ 2018 12:46

لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر وسابق ڈی جی ایف آئی اے سید محمد عابد قادری ،شوکت جاوید اور جنرل سیکرٹری خالد محمود نے اولمپئن ،ایشین گولڈ میڈلسٹ سائیکلسٹ محمد عاشق کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور انکے اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے بھی محمد عاشق کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 12:46:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :