آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ پرسوں کھیلا جائیگا

منگل 13 مارچ 2018 13:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ پرسوں15مارچ کو بھارتی شہر وادودرا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیریز کا دوسرا میچ 15 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھارت میں ہی شیڈول سہ ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی جو 22 سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی اور اس میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 13:24:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :