اگر نظریہ سچا ہو تو دنیا کی کوئی بھی طاقت سچے نظریہ کو پھیلنے سے نہیں روک سکتی مصطفی کمال

ہمیں قومیت اور مذہب کو بنیاد بنا کر نہیں بلکہ تعمیر و ترقی اور پاکستانیت کو اپنی شناخت بناکر عوام کی خدمت کرنی ہے،چیئرمین پی ایس پی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ اگر تمہار ا نظریہ سچا ہے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت سچے نظریہ کو پھیلنے سے نہیں روک سکتی ہے اللہ کا شکر ہے کہ ہماری بات اور نظریہ عوام کے دلوں گھر کررہاھیانشاء اللہ تعالیٰ سچے نظریہ پر چلتے ہوئے پورے پاکستان سے لوگ تمہارے پیچھے آئیں گے، عوام کی خدمت بلا رنگ و نسل، مذہب اور مسلک کی تفریق کے بغیر کریں گے، ہمیں زبان قومیت اور مذہب کو شناخت بنا کر نہیں بلکہ تعمیروترقی پاکستانیت کو اپنی شناخت بناکر عوام کی خدمت کرنا ہے ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی تھی اور آئندہ بھی کریں گیان خیالات کااظہارانہوں نے پی ایس پی بین المذاہب فورم کے تحت عیسی نگری میں منعقد پروگرام کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئی کیا، انہوں نے کہاکہ میگا سٹی کراچی کو کچرا کنڈی میں تبدیل کر دیا گیاھے،اسکولوں میں معیاری تعلیم نہیں ہے، پینے کا صاف پانی نہیں ہے،70ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں جو بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے، اسپتالوں میں دوا نہیں،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، سیوریج کا نظام درہم برہم ھوچکا ھیپارکوں کی حالت خستہ حال ہے یہ کوئی گاؤں گوٹھ نہیں ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہری جن مسائل سامنا کررہے ھے ہم وہ مسائل اپنی آنے والی نسلوں کو دیکر نہیں جانا ہے ہمیں یقین ہے کہ ہمارے بچوں کی قسمت بدلے گی اور کراچی دوبارہ پرامن اور روشنی کا شہر بنیگا انہوں کہاکہ کراچی کے مسائل کا حل صرف پی ایس پی کے پاس ہے کیونکہ کراچی آخری دفعہ ہمارے ہاتھوں سے بنا تھا نہ اسے پہلے کبھی بنا نہ اس کے بعد بنا ہے اگر کراچی کوئی بنا سکتا ہے تو وہ صرف پی ایس پی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں انسانیت پریشان ہو گی وہاں وہاں پی ایس پی کھڑی ہو گی کیونکہ ہم نے انسانیت کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔آئندہ انے والی نسلوں کی بقاء کے لئے تمہارے پاس پی ایس پی کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حالات بدلنے کیلئے آسمان سے کوئی فرشتے نہیں اتریں گے حالات بدلنے کیلئے تمہیں خود صحیح و غلط میں تمیز کرنا پڑے گی انہوں نے کہاکہ قومی پرچم کو ماننے والے ہرشخص کو گلے سے لگائیں گے جب کہ سیاسی پارٹی کا جھنڈا فساد کی جڑ ہوتا ہے اس لیے پاکستان کے جھنڈے کونصب العین بنایا کیونکہ پاکستان کاجھنڈا سب کوجوڑنے کی علامت ہے اس جھنڈے کے ماننے والے ہر انسان سے دوستی کرنا ہے، سیاسی اختلافات رکھنے چاہییں مگر اختلاف کی بنیاد پردشمنی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس وقت سچ عوام کے سامنے رکھا جب سچ بولنے کی کم تر سزا موت تھی اللہ کا کرم ہے کہ سارے بت ایک ایک کر کے گر گئے اور لوگ جوق درجوق ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں یہ ہمارے نظریہ کی سچائی ہے۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :