بارسلونا کلب یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 16 مارچ 2018 11:22

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2018ء) لائنل میسی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بارسلونا کلب یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، بارسلونا نے پری کوارٹر فائنل میں چیلسی کو 3-0 گولز سے شکست دی، یہ بارسلونا کی چیلسی کے خلاف12برس بعد پہلی کامیابی ہے، بارسلونا نے آخری مرتبہ 2006ء میں پریمیئر لیگ کلب چیلسی کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں بارسلونا نے چیلسی کو با آسانی 3-0 گولز سے شکست دی، میسی نے 2 اور ڈیمبل نے ایک گول کیا، اسطرح بارسلونا نے چیلسی کو ایگریگیٹ سکور 4-1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
وقت اشاعت : 16/03/2018 - 11:22:32