آج کی سنچری کسی کی وجہ سے بن سکی ؟ کامران اکمل نے بتا دیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 12:21

آج کی سنچری کسی کی وجہ سے بن سکی ؟ کامران اکمل نے بتا دیا
شارجہ(اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2018ئ)پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹسمین کامران اکمل چلنا شروع ہو ئے تو باﺅلرز کے چھکے چھڑا دیئے اور اپنی ٹیم کو اٹھا کر اگلے مرحلے میں پہنچا دیا ۔میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ یہ سنچری صرف حفیظ کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ جب میں 74 سکور پر تھا تو مجھے حفیظ نے موٹی ویٹ کیا اور کہا کہ سنچری بناﺅ، حفیظ کے ساتھ بہت اچھی پارٹنر شپ رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کوچ اور کپتان کو بھی کریڈٹ دینا چاہتاہوں انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور بہت موٹی ویٹ بھی کیا۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کی جانب سے اوپننگ پر آنے والے کامران اکمل نے اپنا فرض نبھاتے ہوئے لمبی اننگ کھیلی اور میچ کے آخر تک وکٹ پر جمے رہے ، انہوں نے 61 گیندوں پر 11 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 107 رنز کی اننگ کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کو پلے آف مرحلے میں بھی پہنچا دیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 12:21:53