پاکستان نہ آنے کی وجہ کیا تھی؟کیون پیٹرسن نے مداحو ں بتا دیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 15:45

پاکستان نہ آنے کی وجہ کیا تھی؟کیون پیٹرسن نے مداحو ں بتا دیا
شارجہ(اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ2018ء)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سٹا ز بلے باز کیون پیٹرسن نے ٹیم کے ساتھ پاکستان نہ جا نے کے اعلان پر اپنے مداحو ں سے معذرت کی ہے ۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اہل خانہ کی وجہ سے پاکستان نہیں جارہے ہیں اور امید ہے کہ ان کے چاہنے والے ان کے اس فیصلے کی قدر کریں گے۔37سالہ بلے باز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پا س اس سال پاکستان سپر لیگ اپنے نام کرنے کا سنہری موقع ہے ،سب کو ”پرپل ٹیم “ کی حمایت کرنی چاہیئے ،میں لندن سے بیٹھ کر اس ٹیم کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہوں گا“۔

پاکستان سپر لیگ کیون پیٹرسن کے پروفیشنل کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ بھی تھا اور انہوں نے جمعرات کی رات اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلا ۔

(جاری ہے)

کیون پیٹرسن انگلینڈ کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ انٹر نیشنل رنز سکور کرنے والے دوسر ے بلے باز ہیں ،انہوں نے 104ٹیسٹ میچزمیں 47.28کی اوسط سے8181رنز سکور کیے جن میں 23سنچریاں اور35نصف سنچریاں شامل تھیں ،پیٹرسن نے 136ون ڈے مقابلوں میں9سنچریوں اور25نصف سنچریوں کی مدد سے 4440رنز سکور کیے جب کہ 37ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 7نصف سنچریوں کی مدد سے ان کے سکور کردہ رنز1176ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/03/2018 - 15:45:22