شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے بری خبر

اسلام آباد کیخلاف پلے آف میچ میں آفریدی کی شرکت مشکوک ہوگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 مارچ 2018 20:37

شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے بری خبر
دبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17 مارچ 2018 ء):شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے بری خبرآگئی۔ اسلام آباد کیخلاف پلے آف میچ میں آفریدی کی شرکت مشکوک ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3کا میلہ دبئی میں جاری و ساری ہے۔چھکے اور چوکوں کی بہارمیں کرکٹ متحدہ عرب امارات کے صحرا میں اپنا رنگ جما رہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 3 کا شاندارسیزن اب اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو رہا ہے ۔

اس سلسلے میں شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے بری خبرآگئی۔ کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ایک بار پھر گھٹنے میں تکلیف شروع ہوگئی ہے جس کی وجہ سے 18 مارچ کو دبئی میں ہونے والے پہلے کوالیفائر میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ کراچی کنگز 18مارچ کو اسلام آباد کیخلاف دبئی میں پلے آف میچ کھیلنے جا رہی ہے۔
وقت اشاعت : 17/03/2018 - 20:37:26