سکھر میں باسکٹ بال جیسا گیم مشکلات کا شکار ہے،سیکرٹری ڈسٹرکٹ باسکٹ بال سکھر

ہفتہ 17 مارچ 2018 22:52

سکھر میں باسکٹ بال جیسا گیم مشکلات کا شکار ہے،سیکرٹری ڈسٹرکٹ باسکٹ بال سکھر
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء)سکھر میں ڈسٹرکٹ باسکٹ بال کے سیکریٹری اور کوچ محمد آصف نے کہا ہے کہ سکھر میں باسکٹ بال جیسا گیم مشکلات کا شکار ہے، سکھر میں ایک بھی کوٹ باسکٹ بال کھیلنے کے لائق نہیں ہے، کمشنر سکھر سے گذارش ہے کہ وہ باسکٹ بال جیسے کھیل کے لئے منصفانہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ نوجوانوں کو موقع ملے کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو دیکھا سکیں سکھر میں سندھ گیمز کے لئے جو ٹرائل کروا رہے ہیں اس میں باسکٹ بال کے لئے منتخب کردا ٹیم کے کپتان کی عمر 55 سال ہے اور یہ ٹرائل کے نام پر ڈرامہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ باسکٹ بال کے کھلاڑیوں کی عمر تک معلوم نہیں ہے انہوں نے کمشنر سکھر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کریں۔
وقت اشاعت : 17/03/2018 - 22:52:54