لیوک رونچی کے کیچز چھوڑنے کی وجہ کیا تھی ،این مورگن نے بتا دیا

پیر 19 مارچ 2018 11:28

لیوک رونچی کے کیچز چھوڑنے کی وجہ کیا تھی ،این مورگن نے بتا دیا
دبئی (اردو وپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ2018ئ)پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں سابق چیمئپن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان این مورگن نے کہا کہ رونچی فارم میں تھے اور انہوں نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا، ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اگلے میچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز کی جانب سے کیچ ڈراپ کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ اتنے کیچ کیوں چھوڑے گئے لیکن گراﺅنڈ میں نمی کی وجہ سے گیند ہاتھ میں نہیں آتی اور شائد اسی وجہ سے اتنے کیچ ڈراپ ہوئے۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومنی نے کہا کہ محمد سیمی نے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور ان کی وجہ سے کراچی کنگز کو 154کے سکور پر محدود کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لیوک رونچی کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا لگا ،یہ بہت ہی عمدہ پرفارمنس تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میچ کی تیاری کے لیے کچھ دن ہیں اب ہم بھر پور تیاری کے ساتھ فائنل مقابلے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 11:28:15