لاہور کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر آ گئی

منگل 20 مارچ 2018 13:41

لاہور کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر آ گئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ2018ئ) لاہور کے شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر آ گئی ،پی ایس ایل3 کا پہلا ایلمینیٹر میچ موسم کی نذر ہونے کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول پہلے ایلمینیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں اس وقت مطلع ابر آلود ہے اور بارش کا بھی امکان موجود ہے جبکہ 21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے دونوں میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ایلمنیٹر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جبکہ دبئی میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی کراچی کنگز کا مقابلہ 21 مارچ کو پہلے ایلمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ہونا ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2018 - 13:41:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :