اگلے سال پی ایس ایل کے حوالے سے کیا پلانز ہیں ؟ نجم سیٹھی نے قوم کو خوشخبری سنا دی
جمعہ 23 مارچ 2018 14:27
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23مارچ2018ئ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے اعلا ن کیا ہے کہ اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے آدھے میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے ۔ کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر نجم سیٹھی نے انکلوژرز اورڈریسنگ روم کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ پر یقین رکھیں ، میں جو کہتا ہوں وہ میں کرتا ہوں ،لاہور اور کراچی کو اب انٹر نیشنل میچز کیلئے گرین سگنل مل گیا ہے جو قوم کے لیے پہلی بڑ ی خوشخبر ی ہے ،اب پشاوراوراسلام آباد کے سٹیڈیم بنائیں گے،، دوسری خوش خبری یہ ہے کہ اگلے سا ل پاکستان سپر لیگ کے آدھے میچز لاہور میں کروائے جائیں گے ۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل4 میں ڈبل ویک اینڈ میچز کروانے چاہتے ہیں ، جمعرات اورجمعے کومتحدہ عرب امارات اورہفتہ ،اتوارمیچزپاکستان میں کرائیں گے۔چیئر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ مزید تین سے چار ٹیمیں پاکستان کے دورے کیلئے رابطے میں ہیں تاہم رواں سال مزید کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی کیوں کہ پاکستان تمام سیریز ملک سے باہر شیڈولڈ ہیں ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 23/03/2018 - 14:27:03
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان