پاکستان کی تائی کوانڈو پلیئر ناجیہ رسول مارشل آرٹ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں

ہفتہ 24 مارچ 2018 18:55

پاکستان کی تائی کوانڈو پلیئر ناجیہ رسول مارشل آرٹ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں
ؐ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء)پاکستان کی تائی کوانڈو پلیئر ناجیہ رسول مارشل آرٹ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔کھیلوں کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ناجیہ رسول خان کو گزشتہ روز حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی اسٹار خاتون ایتھلیٹ ناجیہ رسول تائی کوانڈو کے کھیل میں ہیوی ویٹ کیٹیگری میں 10 سال تک چیمپیئن رہیں۔

ناجیہ رسول اب تک عالمی سطح پر پاکستان کے لیے تین چاندی اور کانسی کے میڈلز جیت چکی ہیں۔انہوں نے یو ایس اوپن تائی کوانڈو ورلڈ چیمپئین شپ 2016 کے مقابلوں میں شاندار کامیابی اپنے نام کی اور پہلا عالمی سلور میڈل جیتا۔انہوں نے امریکا، ازبکستان، چین اور کوریا سے عالمی معیار کے کوچنگ کورسز بھی کر رکھے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 18:55:01