عمران خان آئے تو کیا کریں گے،نجم سیٹھی نے دلی خواہش کا اظہار کردیا

عمران خان صاحب آئےتوانکی گاڑی کادروازہ کھول کرانہیں اسکارٹ کرونگا،نجم سیٹھی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 20:03

عمران خان آئے تو کیا کریں گے،نجم سیٹھی نے دلی خواہش کا اظہار کردیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء) : عمران خان آئے تو کیا کریں گے،نجم سیٹھی نے دل کی خواہش کا اظہار کردیا۔ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آئےتوانکی گاڑی کادروازہ کھول کرانہیں اسکارٹ کرونگا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 اپنا سحر متحدہ عرب امارات سے لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

حتمی مرحلے کے دو میچز لاہور میں کامیابی سے منعقد ہو چکے ہیں جس کے بعد اب پی ایس ایل 3کا فائنل کراچی میں ہونے جارہا ہے جسکے لیے دعوت نامے بھیج دئیے گئے ہیں ۔

اس موقع پر عمران خان کو دعوت دیتے ہوئے اپنی دلی خواہش کا اظہار کردیا۔وہ نجی ٹی پر بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مائی ڈیئرعمران خان صاحب لکھتا ہوں اورمیں انکودعوت دیتاہوں کہ آپ تشریف لائیے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آئےتوانکی گاڑی کادروازہ کھول کرانہیں اسکارٹ کرونگا۔انکا کہنا تھا کہ چیف صاحب لاہور میں تو میچ دیکھنے آئے تھے اب انہیں دعوت دی ہے کہ وہ فائنل دیکھنے آ جائیں۔
عمران خان آئے تو کیا کریں گے،نجم سیٹھی نے دلی خواہش کا اظہار کردیا
وقت اشاعت : 24/03/2018 - 20:03:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :