ویمن کرکٹ ٹیم کا سری لنکا میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

قائم مقام ہائی کمشنر کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکباد

منگل 27 مارچ 2018 16:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے منگل کو سری لنکا میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ قائم مقام ہائی کمشنر جاں باز خان نے ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے سری لنکا ویمن کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی مستقبل میں تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

پاکستانی ویمن کھلاڑیوں نے بھی دورہ سری لنکا پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں کے لوگ پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز سے بہت محبت کرتے ہیں۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں سری لنکا میں موجود ہے جہاں پر وہ سری لنکا ویمن کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کی کارکردگی نمایاں رہی اور اس نے میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 27/03/2018 - 16:03:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :