پی پی ایل فٹ بال کپ2018ء کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دکی کی ٹیم نے جیت لیا

جمعہ 30 مارچ 2018 23:32

پی پی ایل فٹ بال کپ2018ء کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دکی کی ٹیم نے جیت لیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ فٹ بال کپ 2018ء کافائنل میچ دکی نے پنلٹی ککس پر جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی پی ایل فٹ بال کپ 2018ء کا فائنل میچ جمعہ کو صادق شہید فٹ بال گراؤنڈ میںکوئٹہ اور دکی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت پر دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا جس کے بعد دکی نے پنلٹی ککس پر یہ میچ جیت لیا۔

پی پی ایل کے پی ایم ڈی رفیق بوہرا نے بتایا کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹیڈ نے بلوچستان سے 6عشروں پر محیط اپنی طویل مدتی شراکت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے مقامی پسماندہ آبادیوں کا معیار زندگی بہتر کرنے خصوصاً نوجوانوں کو انکے پسندیدہ کھیل کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرنے کیلئی2016ء میں پی پی ایل بلوچستان فٹ بال کیپ کا آغاز کیادو ٹورنامنٹس کی شاندار کامیابی کے بعد اس سال ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے اسپانسر ڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے اعزاز کے ساتھ 17فروری سے صوبے بھر کے چھ ا ضلاع کوئٹہ ، قلات،مکران ،سبی ، ژوب اور نصیرآبادمیں شروع ہوا اس سال ٹورنامنٹ میں 38ٹیموں کے 700کھلاڑیوں نے صہ لیا ٹورنامنٹ کے دوران 80میچز کھیلے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی ایل نے ضلعی و فائنل سطح پر تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پرکشش مراعات کے ساتھ ساتھ کھلاڑی کو سپورٹس کٹ اورسفری اخراجات کی مد میں رقم بھی فراہم کی ہے تاکہ انکی بھر پور شرکت کو ممکن بنایا جاسکے۔
وقت اشاعت : 30/03/2018 - 23:32:18