پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 30 مارچ 2018 23:24

پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2018ء) پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز یکم اپریل اتوار کے روز سے ہوگا۔

(جاری ہے)

سیریز کے تمام تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کل شب کراچی پہنچے گی۔ اس حوالے سے اب پی سی بی نے سیریز کے میچز کے اوقات کار کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اتوار کے روز کھیلے جانے والا سیریز کا پہلا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ جبکہ باقی دونوں میچز پیر اور منگل کی شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔
وقت اشاعت : 30/03/2018 - 23:24:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :