غیرمہذب اشارے ، نازیبا الفاط کہنے پر شاداب خان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ

منگل 3 اپریل 2018 14:37

غیرمہذب اشارے ، نازیبا الفاط کہنے پر شاداب خان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3اپریل 2018ء)پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان کو غصہ مہنگا پڑگیا، مہمان اوپنر والٹن کو غیرمہذب اشارہ اور نازیبا الفاظ کہنے پر جرمانہ کیا گیا،تین میچوں کی سیریز میں کسی بھی کھلاڑی کو یہ پہلا جرمانہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

شاداب خان نے پاکستان اور ونڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اوپنر چیڈوک والٹن کو آﺅٹ کرنے پر نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر میچ ریفری ڈیوڈبون نے ان پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ کر نے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے ۔

چیڈوک والٹن پاکستان کیخلاف عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے اور انہیں 40 کے انفرادی سکور پر شاداب خان نے پویلین کی جانب بھیجا۔
اس میچ میں پاکستان نے ونڈیز کو 82 رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں0-2کی برتری حاصل کرلی۔
وقت اشاعت : 03/04/2018 - 14:37:52