پاک ونڈیز سیریز کے اختتام پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے طوفان بدتمیزی برپا کردیا، شرمناک مناظر نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے

muhammad ali محمد علی منگل 3 اپریل 2018 23:22

پاک ونڈیز سیریز کے اختتام پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے طوفان بدتمیزی برپا کردیا، شرمناک مناظر نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 اپریل 2018ء) پاک ونڈیز سیریز کے اختتام پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے طوفان بدتمیزی برپا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 9 برس کے طویل عرصے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک ونڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

تاہم سیریز کے اختتام پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی ایک شرمناک حرکت نے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

سیریز ختم ہوتے ہی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود تماشائیوں نے طوفان بدتمیزی برپا کر دیا۔ تماشائیوں نے ایک دوسرے پر پانی کی بوتلیں اور کچرا پھینکنا شروع  کردیا۔ کیمرے کی آنکھ نے یہ تمام مناظر ریکارڈ کر لیے۔ سوشل میڈیا پر ان شرمناک مناظر نے پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے اہلیان کراچی کی اس  طوفان بدتمیزی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 03/04/2018 - 23:22:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :