قومی ٹیم پاک ازبکستان ڈیوس کپ ٹائی کو آسان نہیں لے گی‘ ازبکستان کا کھلاڑی سٹومن دنیا کا اچھا کھلاڑی ہے

قومی ٹیم کے مینجراور سابق ڈیوس کپ کوچ انعام الحق کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

جمعرات 5 اپریل 2018 23:29

قومی ٹیم  پاک ازبکستان ڈیوس کپ ٹائی کو آسان نہیں لے گی‘ ازبکستان کا کھلاڑی سٹومن دنیا کا اچھا کھلاڑی ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2018ء) قومی ٹیم کے مینجراور سابق ڈیوس کپ کوچ انعام الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم پاک ازبکستان ڈیوس کپ ٹائی کو آسان نہیں لے گی‘ ازبکستان کا کھلاڑی سٹومن دنیا کا اچھا کھلاڑی ہے۔ گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیوس کپ ٹائی گروپ ٹو میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ ہانگ کانگ کے خلاف واک اوورز حاصل کیا، دوسرے میچ میں پاکستان نے ایران کو 3-2 سے شکست دی، گروپ ٹو کے فائنل میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 3-2 سے شکست دے کر گروپ ون کیلئے کوالیفائی کیا، گروپ ون میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کوریا کو 4-0 سے شکست دی، دوسری ٹائی پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 6 اور 7 اپریل کو کھیلی جائے گی جس کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے قو می ٹیم پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان، مزمل مرتضی، شہزاد خان اور ہیرا عاشق شامل ہیں جبکہ محمد خالد صدیق نان پلینگ کپتان اور انعام الحق ٹیم کے منیجر ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے اور ازبکستان کا کھلاڑی سٹومن دنیا کا اچھا کھلاڑی ہے، ہمارے کھلاڑی بھی سخت محنت اور جذبے کے ساتھ میدان اتریں گے، انہوں نیکہا کہ اس وقت ازبکستان کے کھلاڑی بھی پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پریکٹس میچز کھیل رہے ہیں، پاک ازبکستان ڈیوس کپ ٹائی کے ڈراز کا اعلان 5 اپریل کو کیا جائیگا، انہوں نیکہا کہ اس وقت زیادہ طرح ملک میں پنجاب اور سندھ میں ٹینس کے ٹورنامنٹ ہوتے ہیں اور صوبوں کو بھی اس سلسلہ میں اقدامات کرنے چاہئے تاکہ ملک میں ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہو سکے، ایک سوال کے جواب میں انعام الحق نے کہاکہ جونیئر کھلاڑیوں میں حذیفہ عبدالرحمن اور شعیب خان سامنے آیا رہے ہیں جو مستقبل میں اگر محنت کرتے رہے تو چند سالوں بعد اچھے کھلاری ثاقب ہونگے اور ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کھلاڑیوں نے سری لنکا میں جونیئر ئائی میں کامیابی حاصل کی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر تعلیمی اداروں کو کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرناہوگا اور حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ڈیوس کپ ٹائی گروپ ٹو کے میچز میں کوریا، تھائی لینڈ اور ایرانی کھلاڑیوں نے بھی اسلام آباد میں کھیلا ہے۔
وقت اشاعت : 05/04/2018 - 23:29:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :