کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کا بیڈمنٹن مکسڈ ٹیم اور سکوائش مینز سنگلز میں سفر تمام

جمعہ 6 اپریل 2018 16:37

گولڈ کوسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2018ء) پاکستان کا کامن ویلتھ گیمز بیڈمنٹن مکسڈ ٹیم اور سکوائش مینز سنگلز ایونٹس میں سفر تمام ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز کے دوسرے روز بیڈمنٹن مکسڈ ٹیم ایونٹ کے تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کو سری لنکا کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں متواتر تیسری شکست ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئی، اسی طرح سکوائش مینز سنگلز ایونٹ میں بھی پاکستان کی طلائی تمغہ جیتنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، فرحان زمان اور طیب اسلم کو لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، فرحان زمان کو انگلش کھلاڑی جیمز ولسٹروپ اور طیب اسلم کو سکاٹش کھلاڑی ایلن کلائن نے شکست دی۔

یاد رہے کہ سکوائش ویمنز سنگلز ایونٹ میں پاکستان کا سفر پہلے ہی دن تمام ہو گیا تھا، دونوں پاکستانی کھلاڑیوں فائزہ ظفر اور مدینہ ظفر پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں ناکام رہی تھیں۔
وقت اشاعت : 06/04/2018 - 16:37:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :