گربین مگوروزا اور ٹیمیا ببوس مونٹیری اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 7 اپریل 2018 12:44

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) گربین مگوروزا اور ٹیمیا ببوس نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اسپینش کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک گربین مگوروزا نے آسٹریلیا کی تمجانووچ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-3 اور 6-0 سے ہرایا۔ اٹالین کھلاڑی ٹیمیا ببوس نے مونیکا پوئیگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-2 سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 07/04/2018 - 12:44:37