بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

پیر 9 اپریل 2018 16:15

بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اپریل 2018ء) بھارت سمیت مختلف ممالک کے غیرملکی کھلاڑی سپر کبڈی لیگ میں شرکت کریں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے حکام کے مطابق سپر کبڈی لیگ رواں ماہ کے آخری ہفتے لاہور میں کھیلی جائےگی جس میں بنگلہ دیش، بھارت، ایران، عراق، جاپان، کینیا، کوریا، ملائیشیا، پولینڈ، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکمانستان، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے وا لے ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ کبڈی کے کھیل نے گذشتہ چند سالوں میں بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے اور ان تمام ممالک نے قابل قدر بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کئے ہیں،سپر کبڈی لیگ میں متعدد ممالک کے بہترین ٹیلنٹ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا جائےگا۔

وقت اشاعت : 09/04/2018 - 16:15:06