محمد حفیظ کے بعد ایک اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، پابندی عائد کردی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 11 اپریل 2018 22:32

محمد حفیظ کے بعد ایک اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، پابندی عائد کردی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2018ء) محمد حفیظ کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دینے کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور کا باولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ خرم منظور کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں گیند بازی کی گئی جس کے بعد ان کا باولنگ ایکشن رپورٹ ہوا۔ خرم منظور کا باولنگ ایکشن 2 مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے۔ اسی باعث پی سی بی نے خرم منظور پر گیند بازی نہ کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 22:32:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :